16 وزارتوں کی تحقیق اورتفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی۔فائل فوٹو
16 وزارتوں کی تحقیق اورتفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی۔فائل فوٹو

پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کرانا ہے۔شیخ رشید

ایبٹ آباد:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے افواج پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کرانا ہے ۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی قسمت میں بہت بڑی جیل لکھی ہوئی ہے۔

ایبٹ آباد میں  پی ٹی آئی کے جلسے  میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ  عمران خان کو  عالمی سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا ،  موجودہ حکومت دو ووٹوں کی اکثریت کی حکومت ہے ، میرے خلاف 11  جگہ پر مقدمات درج کرائے گئے مگر میں گھبرانے والا نہیں ہوں ، یہ چور، لٹیرے امپورٹڈ حکمران اکٹھے ہوئے ہیں ، جے یوآئی (ف) اور مسلم لیگ ن عام انتخابات کیلیے نکل گئی ہے یہ اچھی بات ہے ،اس وقت آصف علی زرداری کے علاوہ سب  جماعتیں الیکشن کیلیے تیار ہیں ۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اپنے تجربے سے کہتا ہوں کہ  نواز شریف اور شہباز شریف کی قسمت میں بہت بڑی جیل لکھی ہوئی ہے ، مجھے اور عمران کو چار ماہ قبل پتہ تھا کہ "باپ "کا باپ کون تھا، میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے کہوں گا کہ اسلام آباد مارچ کے دوران آپ کو جس جگہ روکا جائے وہیں بیٹھ جائیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے ہری پور میں ایک سال جیل کاٹی ہے اور مجھ پر مقدمہ بنا لیں میں ان سے نہیں گھبراتا۔ یہ چوراورلٹیرے وزیراعظم بن گئے ہیں اور خلیجی ممالک میں ان کو عزت نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں ایک شخص کہہ رہا تھا کہ کپڑے بیچ دوں گا۔ کل مریم نے جنرل فیض کا نام لیا اب یہ فوجی کہاں سوئے ہوئے تھے۔ پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کروانا ہے۔ جو وزیر اعظم بنا اس پر کرپشن کے کیسز ہیں جبکہ ڈیزل ملک کا صدر بننا چاہتا ہے۔