حتمی فیصلےتک انتظامی امورسےروکنےکاحکم معطل کیاجائے۔فائل فوٹو
حتمی فیصلےتک انتظامی امورسےروکنےکاحکم معطل کیاجائے۔فائل فوٹو

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری

لاہور:وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ ایڈوائس گورنر کو بھیجوا دی گئی۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہٹانے کی محکمہ قانون کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد ایڈوکیٹ جنرل کو عہدے سے ہٹانے کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔ نئے ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اختر جاوید کو چارج دینے کی ایڈوائس کی گئی ہے۔