میچز 8، 10 اور 12 جون کو روالپنڈی میں ہوں گے۔فائل فوٹو
میچز 8، 10 اور 12 جون کو روالپنڈی میں ہوں گے۔فائل فوٹو

ویسٹ انڈیزنے دورہ پاکستان کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور:ویسٹ انڈیزنے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ نکولز  پُورن ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جیسن ہولڈر کو آرام دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شائی ہوپ، اینکروما بومر، شامراہ بروکس، کیسی کارٹی،عقیل حسین، الزاری جوزف شامل ہیں۔ اس کے علاوہ برینڈن کنگ ، شیرمن لوئیس ، کائیل میئرز، اینڈرسن فلپ، راومن پوول، جیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جون میں تین ون ڈے میچز کی سیریز ہوگی، میچز8، 10 اور12 جون کو روالپنڈی میں ہوں گے۔