نثار درانی سندھ حکومت کے لا کالج حیدرآباد کے پرنسپل ہیں۔فائل فوٹو
نثار درانی سندھ حکومت کے لا کالج حیدرآباد کے پرنسپل ہیں۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ کے خلاف ریفرنس دائرکر دیا

اسلام ٓٓباد:پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا، ریفرنس آرٹیکل 209 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا گیا۔

ریفرنس کے متن کے مطابق نثار درانی آرٹیکل 215-16 کے تحت مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں، آرٹیکل 216 کے تحت  چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کسی اور ادارے کا عہدہ نہیں سنبھال سکتے۔

نثار درانی سندھ حکومت کے لا کالج حیدرآباد کے پرنسپل ہیں، نثار درانی کو 31 دسمبر 2021 کو لاء کالج کے پرنسپل کے عہدے میں تین سال توسیع کی گئی جبکہ ریفرنس کے ساتھ پرنسپل کے عہدے پر تین سالہ توسیع کا نوٹیفکیشن بھی لف کیا گیا۔

نثار درانی نے لاء کالج حیدرآباد کے پرنسپل کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا اور آئین کے مطابق سرکاری عہدے پر فائز شخص کو ئی دوسرا عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

ریفرنس کے مطابق نثار درانی نے جان بوجھ کر آرٹیکل 214-15 کی خلاف ورزی کی ہے اور ممبر سندھ جوڈیشل کوڈ آف کنڈکٹ کے بھی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ فیصل واوڈا نے سپریم جوڈیشل کونسل سے نثار درانی کو عہدے سے  ہٹانے کی استدعا بھی کی۔