اسلام ٓٓباد:نائب صدر مسلم لیگ (ن)کا کہنا ہے کہ میری پارٹی کے لوگوں کو سوچنا ہوگا کہ وہ عمران خان کے گناہوں کا بوجھ اپنے سر کیوں لیں؟۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج جو بھی ملکی حالات ہیں ان کی وجوہات کا ایک ہی نام ہے اور وہ عمران خان ہے ، میں نے کل بھی پارٹی اجلاس میں کہا ہے کہ عمران خان کو جانے دیں عوام میں لوگ خود پوچھیں گے کیونکہ آج ڈالر 190پراس کی وجہ عمران خان ہے ،آج مہنگائی عروج پر اس کی وجہ عمران خان ہے ۔
نائب صدر مسلم لیگ (ن )کا کہنا تھا کہ نیب میں میری اپیل کو ایک سال ہو نے کو ہے،میں نے پاکستان تحریک انصاف کے دور میں درخواست دی تھی کہ روزانہ کی بنیاد پر میری درخواست پر سماعت ہوں ،کبھی کہاجاتا کہ کورونا ہو گیا، کبھی وکیل تبدیل ہو جاتا، بات یہ ہے کہ ان کے پاس میرے ثبوت نہیں ہیں ۔10 مہینے بہت ہوتے ہیں ثبوت تلاش کرنے کیلیے ثبوت نکال کرججز کے سامنے رکھتے ، میری چیف جسٹس اطہر من اللہ سے اپیل ہے کہ اگر نیب کے پاس میرے خلاف ثبوت نہیں تو نیب کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ،نیب کی اس اذیت کا نوٹس لیں ،” جسٹس ڈلیڈ از جسٹس ڈنائیڈ“،میں نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو مجھے ٹانگ دیں اگر نہیں کیا تو نیب کو اس کیلیے جواب دہ ہونا ہو گا۔