اسلام آباد:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ شوکت ترین اور میں نے ”نیوٹرلز“ کو خبر دار کیا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہو گئی تو معیشت کا نقصان ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’مارکیٹ پالیسی اورایکشن کا انتظار کر رہی ہے ، جوامپورٹڈ حکومت فراہم کرنے میں ناکام رہی ، شوکت ترین اور میں نے ” نیوٹرلز“ کو خبردار کیا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہو گئی تو ہماری انتہائی نازک معیشت کی بحالی رائیگاں چلی جائے گی ، یہ سب اب ہو رہاہے ‘‘.
Rupee at all time low Rs193/$ (from Rs178/ on 8March); Interest rates at 15% highest since 1998; stock market down 3,000 pts or 6.4%; stock market lost Rs604 billion capitalisation; Inflation 13.4% highest since Jan 2020. Reflects lowest ever confidence in Imported government.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2022
عمران خان کا مزید کا کہناتھا کہ ’’روپے کی قیمت اب تک کی سب سے کم ترین سطح 193 روپے فی ڈالر پر پہنچ چکی ہے جبکہ آٹھ مارچ کو یہ قیمت 178 روپے فی ڈالر پر تھی ، شرح سود 1998 کے بعد سے سب سے زیادہ 15 فیصد ہو چکی ہے ، اسٹاک مارکیٹ میں 3 ہزار پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے ، جس سے مارکیٹ کو 604 ارب روپے کا نقصان پہنچاہے ، جنوری 2020 کے بعد افراط زر اپنی بلند ترین سطح 13.4 فیسد پر پہنچ گیا ہے ،جو کہ امپورٹڈ حکومت پر اب تک کے سب سے کم اعتماد کی عکاسی کرتاہے ۔‘‘