گاڑی کا انجن بری طرح سے متاثرہوا ہے۔فائل فوٹو
گاڑی کا انجن بری طرح سے متاثرہوا ہے۔فائل فوٹو

رحمان بابا ایکسپریس بولاری کے مقام پر حادثے کا شکار

کوٹری:پشاور سے کراچی جاتے ہوئے رحمان بابا ایکسپریس کو بولاری کے مقام پر حادثہ پیش آیاہے ، ٹرین کا انجن اور کچھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کو کوٹری اسٹیشن گزرنے کے بعد بولاری کے مقام پر حادثہ پیش آیا ،گاڑی کا انجن بری طرح سے متاثرہوا ہے جبکہ 3 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں ابھی تک حادثہ میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رحمان بابا ایکسپریس کی پہلے مال گاڑی سے ٹکر ہوئی، جس پر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگایا، ایمرجنسی بریک لگانے کے باعث تین بوگیاں ٹڑی سے اتریں، جس کے نتیجے میں ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بلاک ہوگیا ہے اوراندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کراچی سے ریلیف ٹرین روانہ کردی ہے، جائے حادثے پر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی او ریلوے خود ریلیف ٹرین کے ہمراہ روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی رحمان بابا کو دوبار حادثات کا شکار ہوئی تھی، چھیبس جون دو ہزار اکیس کو ٹنڈو آدم کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس ریلوے پھاٹک پر پھنسے گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں انجن ڈرائیور اور فائرمین معمولی زخمی ہوئے تھے۔