ہمارے پاس ابھی تک وفاق کا جواب نہیں آیا اور اٹارنی جنرل بھی موجود نہیں۔فائل فوٹو
اٹارنی جنرل اورایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔فائل فوٹو

صدارتی نظام پرریفرنڈم کرانےسےمتعلق درخواستیں مسترد

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق درخواستوں کو مسترد کردیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ عدالت سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، صدارتی نظام پرریفرنڈم کرانےسےمتعلق درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا کہ ملک کےآئین میں صدارتی نظام کی گنجائش نہیں، صدارتی نظام کیلئےریفرنڈم کرانےکافیصلہ دینےکاکوئی اختیارنہیں، صدارتی نظام پرریفرنڈم کرانےسےمتعلق درخواستیں ناقابل سماعت ہیں ، صدارتی نظام سےمتعلق درخواستوں میں سیاسی نوعیت کاسوال اٹھایاگیا،  سیاسی نوعیت سےمتعلق سوال پرآئین وقانون میں رہنمائی موجودنہیں۔

فیصلے میں مزید کہا کہ   آئینی رہنمائی کی عدم موجودگی میں سیاسی سوال پرفیصلہ دینےکی پوزیشن میں نہیں، عدالت کےپاس ملک میں سیاسی نظام کی تبدیلی کافیصلہ دینےکاکوئی اختیارنہیں، درخواستوں پررجسٹرارآفس کےاعتراضات درست ہیں۔