سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی صوبے بھر میں اعلان کردہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پرحکم امتناعی کی درخواست کو مسترد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں عدالت عالیہ نے انتخابی شیڈول سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کرنے کی تحریک انصاف اور جی ڈی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکومت سندھ اورالیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

تحریک انصاف اور جی ڈی اے کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ کیس کی آئندہ سماعت 24 مئی کو ہوگی۔