سکھر:روہڑی کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے اوباڑو دھماکے کا خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ملزم کا شمار کالعدم تنظیم داعش کے اہم دہشتگردوں میں ہوتا ہے۔
کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ سکھرکی ایک ٹیم نے خفیہ اطلاع پر سکھر ضلع کی تحصیل روہڑی کے علاقے پٹنی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے ایک اہم دہشتگرد عابد گرگیج کوگرفتارکرلیا جس کے قبضے سے 4 عدد لوکل ہینڈ میڈ بم ڈیٹو نیٹراورتاربرآمد کرلیے ۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد ضلع گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں 23 جنوری 2022 کو مارے جانے والے دہشتگردوں عبدالحمید اورامام الدین پتافی کا قریبی ساتھی ہے۔ ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کرعلاقے میں لوگوں کی ذہن سازی بھی کرتے تھے۔
ملزم نے خود کش جیکٹ بنانے،آئی ای ڈی بنانے اورلگانے،انٹی ایئرکرافٹ گن سمیت دیگر جدید اسلحہ چلانے کے حوالے سے بھی تربیت لے رکھی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos