وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کا دورہ

وزیراعظم کااتحادیوں کا اجلاس آئندہ 24 گھنٹے میں طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کا اجلاس آئندہ 24 گھنٹے میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 ملکی ابتر معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے اتحادی جاعتوں کے ساتھ بیٹھک کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پرسخت فیصلے کیے جائیں گے۔

اجلاس میں معاشی استحکام کے لیے خصوصاً فضل الرحمن کو اعتماد میں لیا جائے گا، آئی ایم ایف معاہدہ پر نظر ثانی پر اتحادیوں سے گفتگو کی جائے گی۔

 نوازشریف نے آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمن ، سردار اختر مینگل ،خالد مقبول صدیقی ، خالد مگسی ،محمود اچکزئی و دیگر سے روابط کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات سے متعلق (ن) لیگ کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا اور عوام کو ریلیف دینے اور سبسڈی کو محدود کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے بھی نواز شریف کو اپنے موقف سے آگاہ کیا ، نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی ہے۔