ڈالرکی اونچی اڑان۔ڈبل سنچری مکمل

کراچی:ڈالرکی اونچی اڑان کا تسلسل برقرار ہے،پاکستان میں ڈالر تاریخ میں پہلی مرتبہ 200 روپے پر پہنچ گیاہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی دوسو کے قریب قریب پہنچ چکاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو تا رہا اور ایک دن میں 4 روپے تک بڑھ گیا ، اس وقت اوپن میں ڈالر ڈبل سینچری بنا چکاہے اور200 روپے تک فروخت ہو رہاہے ۔نئی حکومت کے آنے کے بعد 36 روز میں ڈالر مجموعی طور پر 14 روپے مہنگاہوا ۔

دوسر ی جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج کاروبار کے دوران دو روپے 22 پیسے تک اضافہ دیکھنے میں آیاتاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1.56 روپے مہنگا ہو کر 195.75 روپے پر بند ہو گیا ۔

ایک روز قبل انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 194 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا۔