فائرنگ کا واقعہ چمکنی کے علاقے میں پیش آیا۔فائل فوٹو
فائرنگ کا واقعہ چمکنی کے علاقے میں پیش آیا۔فائل فوٹو

فائرنگ سے ایس ایچ او شکیل احمد شہید

پشاورکے علاقے چمکنی میں نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایس ایچ او شکیل احمد شہید ہوگیا ۔

نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ چمکنی کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پورشکیل احمد شہید ہوگئے۔پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔