آئی ایم ایف مشن 9 ویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا۔فائل فوٹو
آئی ایم ایف مشن 9 ویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا۔فائل فوٹو

حکومت آئی ایم ایف کے زیادہ ترمطالبات ماننے پررضامند

اسلام ٓٓباد: حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرنے پرآمادگی ظاہرکردی ہے ،پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی  میں کمی اورنجکاری کیلیے ٹائم فریم دینے پررضا مندی ظاہرکی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اورپاکستان کے درمیان مذاکرات دوسرے روز بھی جاری ہیں جس کے لیے سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آراورقائم مقام گورنراسٹیٹ بینک دوحہ میں موجود ہیں۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ابھی تکنیکی سطح کے مذاکرات ہیں جو 23 مئی تک جاری رہیں گے جبکہ ابتدائی مذاکرات میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے زیادہ ترمطالبات تسلیم کرنے پرآمادگی ظاہر کی ہے۔پاکستانی حکام نے سبسڈی میں کمی کرنے اورنجکاری کے لیے ٹائم فریم دینے پرآمادگی کا اظہارکیا ہے،آئی ایم ایف پروگرام کی مدت اور قرض کی رقم بڑھانے پر بھی مثبت بات چیت رہی۔