حمزہ شہبازکا انتخاب کالعدم قرار دینے کیلیے درخواست دائر

لاہور:

لاہور ہائیکور ٹ نے پاکستا ن تحریک انصاف کی حمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقررکردی ۔ چیف جسٹس امیر بھٹی درخواست پر کل سماعت کریں گے

نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے سپریم کورٹ کی جانب سے منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کیے جانے کا فیصلہ دینے کے بعد ایک جانب ان پرعہدے سے ہٹنے کا دباؤ بڑھ گیا ہے اوراب وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم قرار دینے کیلیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست بھی دائرکردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سبطین خان سمیت 5 اراکین کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ کی معرفت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے روز پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی کو حمزہ شہباز کی ایما پر اسمبلی سے نکال دیا گیا اور ہمارے اراکین اسمبلی کو جان بوجھ کر الیکشن کے عمل سے دور رکھا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے ہمارے ووٹرز کو حق راٸے دہی سے زبردستی روکا اور تشدد کیا۔ قانون کے مطابق اسمبلی سیشن میں پراٸیویٹ شخص کے آنے پر پابندی ہوتی ہے مگر پولیس داخل ہوئی، سیکرٹری اسمبلی نے پراٸیویٹ لوگوں کا داخلہ روکا مگر ڈپٹی سیکرٹری نے 300 لوگوں کو بلایا اور ہنگامہ آراٸی کرواٸی۔

درخواست میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ احمد سلیم بریار سمیت بعض اراکین نے ووٹ نہیں ڈالا مگر ان کا نام ووٹ ڈالنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔ درخواست گزار کے مطابق الیکشن آٸین اورقانون کے مطابق نہیں ہوا اس لیے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب کا انتحاب غیرقانونی اورکالعدم قراردیا جاٸے۔