فائل فوٹو
فائل فوٹو

سب سے زیادہ قرضہ لینے کا ریکارڈ پی ٹی آئی حکومت کے نام

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ قرضہ لینے والی حکومت کا ’اعزاز‘حاصل کر لیا۔مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک پر قرضے اورواجبات ریکارڈ 53 ہزار 544 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مارچ 2022 تک کے قرضوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے دورمیں سب سے زیادہ قرضوں کا ریکارڈ بن گیا ہے۔

مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈ 53 ہزار 544 ارب روپے سے تجاوزکرگئے ہیں، جولائی2018 تا مارچ 2022 کے دوران قرضے اور واجبات ریکارڈ 23ہزار 665 ارب روپے بڑھے۔