کراچی:ترکی کے تعاون سے پاک بحریہ کیلیے تعمیر کیے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ا یس بدرکی لانچنگ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی این ایس بدرپاک ترک تعلقات کی بہترین مثال ہے ۔
ترکی کے ایم ایس اسفات کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلیے تعمیر کیے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ا یس بدرکی لانچنگ کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پرموجود تھے۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اورترکی بہترین تعلقات کی ڈورمیں بندھے ہوئے ہیں، کوویڈ کے دوران جہازکی تیاری دونوں ممالک کی بڑی کامیابی ہے ، مختلف شعبوں میں ترکی اورپاکستان کو بہترین معاونت حاسل ہے ، پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے ۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اورترکی ایک قوم ہےجو 2 ممالک میں مقیم ہے، نیول چیف،ترک کمپنی اورشپ یارڈکاعملہ مبارکبادکامستحق ہے، سی پیک منصوبہ علاقائی روابط کےفروغ کیلیےاہم ہے۔