پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

حمزہ شہباز کوئی شرم کریں،استعفیٰ دیں۔فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے فوری طورپراستعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’آج پنجاب کی امپورٹڈ حکومت اب عملی طور پرختم ہو چکی ہے۔‘فواد چوہدری نے کہا کہ نام نہاد وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کوئی شرم کریں اورالیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد فوری استعفیٰ دیں۔

 رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ’کوئی ایک ایسی روایت چھوڑیں جس پر انہیں کوئی تو مثبت کمنٹ دیا جا سکے۔‘

شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’دیر آید درست آید! بالاخر الیکشن کمیشن نے لوٹوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا۔‘

اُنہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’جعلی وزیراعلیٰ صاحب! شیروانی واپس لٹکانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔‘