تحریک انصاف 25ارکان اسمبلی سے محرونم ہو گئی۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف ارکان اسمبلی سے محرونم ہو گئی، انحراف کرنے والے 25 ارکان فیصلے کوچیلنج کرنے کاحق رکھتے ہیں،ان ارکان کےڈی سیٹ ہونےسےپنجاب حکومت کوفرق نہیں پڑے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان ایک ہفتہ پہلےالیکشن کمشنرسےاستعفیٰ مانگ رہے تھے، آج الیکشن کمیشن کے فیصلے پرشادیانے بجائے جارہے ہیں،الیکشن کمیشن کا 25منحرف ارکان سےمتعلق فیصلہ آیا ہے  مگر  پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن)اوراتحادیوں کی تعدادپوری ہے، اس فیصلے سے حمزہ شہبازکی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مریم  اورنگزیب نے کہا کہ ان 25 افراد نے دن کی روشنی میں عمران خان کی مہنگائی کی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس کیس کا فیصلہ تو ایک ماہ میں آگیا ہے  مگر  فارن فنڈنگ کا فیصلہ 8 سال سے زیر التوا ہے اس کا فیصلہ بھی کیا جائے ، اس کیس میں نااہلی عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کی بنتی ہے ۔

چارسال ملک کی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی،یہ لوگ اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں چاہے اس سے ملک کو نقصان ہی کیوں نہ ہو،عمران خان نے4سال اقتدار میں بیٹھ کرعوام کو لوٹا،ایک ہفتہ قبل عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ آور تھے، آئین کے وقار کیلیے عدالتیں کھلیں توانہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں،یہ25لوگ نتائج سے متعلق جانتے تھے،آج25ڈی سیٹ نہیں ہوئے بلکہ عمران خان کے منہ پر25طمانچے پڑے ہیں، منحرف ارکان نے عمران خان کی پالیسی سے عدم اعتماد کا اظہار کیا۔