منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر منتخب

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظوری دیدی۔نوٹیفکیشن جاری

               
May 20, 2022 · قومی
 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جلد ان کے انتخاب کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔فائل فوٹو

 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جلد ان کے انتخاب کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔فائل فوٹو

اسلام آباد:تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے لیے تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کو نامزد کیا گیا۔ آج ایوان میں 16 ارکان نے ان کی حمایت کی جس کے بعد وہ اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے۔

اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راجہ ریاض کی بطوراپوزیشن لیڈر انتخاب کی منظوری دے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےان کے بطور اپوزیشن لیڈرکا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔