ایسا کبھی نہیں  ہوا کہ دوسری جماعت  کے آنے سے قبل کارروائی مکمل کر لی جائے ۔فائل فوٹو
ایسا کبھی نہیں  ہوا کہ دوسری جماعت  کے آنے سے قبل کارروائی مکمل کر لی جائے ۔فائل فوٹو

مجھے پنجاب اسمبلی میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ سمیع اللہ خان

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سمیع اللہ خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کیلیے میرا نام چیئرمین پینل نے پکارا مگر ہمیں اندرہی نہیں آنے دے رہے تھے ۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے والے مسلم لیگ(ن) کے رکن  پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان نے اجلاس سے غیر حاضر ہونے پرموقف دیا کہ ہمارے ایوان میں داخل ہونے سے قبل ہی اجلاس کو ختم کردیا گیا، چیئرمین پینل نے میرا نام پکارا مگر ہمیں اندرنہیں آنے دیا ۔

سیع  اللہ خان نے مزید کہا کہ ایسا کبھی نہیں  ہوا کہ دوسری جماعت  کے آنے سے قبل کارروائی مکمل کر لی جائے ۔

خیال رہے کہ چیئرمین پینل نے  پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے  ہنگامہ خیز اجلاس کی صدارت کی،اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے  متعلقہ رکن سمیع اللہ خان ایوان میں موجود نہ تھا جو چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرسکے۔ چیئرمین پینل نےاجلاس شروع ہوتے ہی تحریک کا ذکر کیا لیکن متعلقہ رکن کے موجود نہ ہونے کے باعث جواب نہ ملا تو چیئرمین پینل نے فیصلہ سنایا کہ چونکہ سپیکر کیخلاف قرارداد پیش نہیں کی گئی لہٰذا اسے نمٹایاجاتاہے ۔