اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ اتحادی کریں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنے دوں گا،شیخ رشید کو لال حویلی کے باہر بندر کلے سے باندھ دوں گا، شیخ رشید کہتا تھا آگ لگا دو، ماردو اور اب کہتا ہے خونی لانگ مارچ ہوگا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 2018ء میں عمران خان کے ساتھ کچھ قوتیں شامل ہوئی تھیں، یہ تقریریں کرتے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اور ہمیں ان کے جلسوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ پی ٹی آئی نے جو مہنگائی کی اس کا حساب دینا پڑے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 28مئی کو بہاولپور میں جلسہ کریں گے جو سابقہ جلسوں کا ریکارڈ توڑ دے گا،جلسے سے مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نا اہل ٹولے نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ، اگر نگران حکومت بٹھائیں تو وہ پٹرول کی قیمت 70 روپے تک بڑھا دینگے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپور میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھیں تو عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگا، پی ٹی آئی کیلیے رات 12 عدالت لگی ، کاش ہمارے لیے دن 12بجےبھی عدالت لگتی ، اتحادی جماعتوں کافیصلہ ہےکہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ن لیگ عدم اعتمادکےحق میں اتنی پرجوش نہیں تھی، ہم الیکشن میں جاناچاہتےتھے، مسلم لیگ ن کاابھی تک کسی سےانتخابی الائنس نہیں ہوا۔لانگ مارچ کواسلام آبادآنےدیناہےیانہیں فیصلہ اتحادی کریں گے، انتشارپھیلانےکی کوشش کی گئی توقانون اپناراستہ لےگا۔