کوسٹر کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

مری: گلیات روڈ پر خیرہ گلی کے مقام پر ریس لگاتی 2 بسیں آپس میں ٹکرانے سے8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مری کے گلیات روڈ پر خیرہ گلی کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرانے کے بعد ایک کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اوراپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جب کہ کچھ دیر کے بعد ریسکیو اورپولیس کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔

ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ حادثے میں ایک کوسٹر کھائی میں گرگئی جس کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ریسکیو 1122 مری اورکے پی کے اہلکار امدادی آپریشن میں مصروف ہیں،اورابھی تک حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال مری منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ 8 افراد کی لاشیں بھی نکالی جاچکی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔