کراچی:اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کر دیا، نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد شرح سود 13.75 فیصد ہوگئی ہے۔اس وقت ملک میں شرح سود 12 اعشاریہ 25 فیصد ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود آئندہ ڈیڑھ ماہ کیلیے بڑھائی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی وعالمی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث شرح سود میں اضافہ کرنا پڑا ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13.779 ارب ڈالرزکا ہے ۔