قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔فائل فوٹو
قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔فائل فوٹو

پولیس اہلکار کو شہید کہنے پرپرویز الٰہی برا مان گئے

لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے  فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کو شہید کہنے پر برا مان گئے صحافی کے سوال پر کہا شہید کس بات کا، جب آپ  دروازے توڑ کر لوگوں کے گھروں میں گھسیں گے تو لوگ ڈاکو سمجھ کر ڈاکوؤں والا سلوک ہی کریں گے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ان کی ساری پریشانی عمران کے بڑے بڑے جلسے ہیں ،شہباز شریف اوران کے بیٹے نے انتہا کردی ، چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ گزشتہ رات  چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا جس پر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ کس بات کا شہید؟، جب آپ ڈاکوؤں کی طرح گھروں میں داخل ہوں گے تو ڈاکوؤں کی طرح ہی سلوک ہو گا۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ  علامہ اقبالؒ کی بہو جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے گھرپرکریک ڈاؤن کیا گیا ، یہ دونوں باپ بیٹا علامہ اقبال ؒ کے شعر پڑھتے ہیں،انہیں شرم نہیں آتی، ہم عمران خان کے ساتھ آن بورڈ ہیں اوران کے ساتھ ہیں ۔ ایم پی اے راشدہ کو ماڈل ٹاؤن سے زیرحراست لیا گیا، رات کے وقت ایم پی ایزکے گھروں پر چھاپے مارے گئے ،مسائل کا ایک ہی حل ہے کہملک میں الیکشن ہو ۔ رانا ثناء اللہ خود مجرم ہے ، یہ  مافیا کا سرغنہ ہے۔