مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو
مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو

عمران خان کالانگ مارچ اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہے۔مریم نواز

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عدالتوں کو بھی ادب کےساتھ کہنا چاہتی ہوں ایسی روایت نہ ڈالیں،ایسانہ کریں جو شخص سب سے بڑھ کر اداروں کو گالیاں نکالے اسی کے حق میں فیصلے ہوں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان لانگ مارچ حکومت کیخلاف نہیں، اسٹیبلشمنٹ کیخلاف کر رہا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے حوالے سے کانفرنس پریس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ پولیس کانسٹیبل کو دوران ڈیوٹی شہید کیا گیا، آج جوکانسٹیبل شہیدہواہےاس کاذمہ دارعمران خان ہے، پی ٹی آئی ممبر نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے شہید کیا، ان کے پاس آنسو گیس کے شیل، اسلحہ اور ڈنڈے ہیں، کانسٹیبل کو شہید کرنے سے ان کے ارادے کھل کر قوم کے سامنے آگئے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت سے نکالے جانے پر عمران خان کو صدمہ پہنچا۔ کہا گیا میرے قتل کی سازش ہو رہی ہے، آپ نے اپنے بچوں کو لندن میں بٹھایا ہے اور قوم کے بچوں کو مروانا چاہتے ہیں، آپ قوم کے بچوں کو سڑکوں پر لا کر مار پڑوانا چاہتے ہیں، شہید ہونے والا کانسٹیبل قوم کا بیٹا تھا، تم اپنے بچوں کو کہو کہ اس مظاہرے کو لیڈ کریں، اپنےبچوں کوکہیں برطانوی پاسپورٹ چھوڑ کر پاکستان آئیں۔

مریم نواز نے کہا کہ میں اپنی ہر تحریک میں فرنٹ لائن پر ہوتی تھی، پہلے آپ نے کہا نیوٹرل جانور ہوتے ہیں، کل آپ نے ادارے کو کہا کہ نیوٹرل رہیں، عمران خان لانگ مارچ حکومت کیخلاف نہیں،اسٹیبلشمنٹ کیخلاف کر رہا ہے، جب مریم اور نواز شریف کو سزاہوئی تو آپ نے کہا عدالتیں آزاد ہیں، جب آئین کی بالادستی کیلیےعدالت رات کو کھلی توآپ نے عدلیہ کو بُرا بھلا کہا، چیف الیکشن کمشنر کو آپ نے خود لگایا، اب آپ چیف الیکشن کمشنر کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو بھی ادب کےساتھ کہنا چاہتی ہوں ایسی روایت نہ ڈالیں،ایسانہ کریں جو شخص سب سے بڑھ کر اداروں کو گالیاں نکالے اسی کے حق میں فیصلے ہوں، کہتے ہیں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں، کیا عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہے؟ پنجاب کیا مفت کا آیا ہوا ہے، پہلے پنجاب کو بزدار کے ذریعے خراب کیا پھر کسی اور کے ذریعے لوٹا، مال بھربھرکربیگز میں بنی گالہ میں بیٹھی محترمہ کو جاتا رہا، پنجاب میں جلسوں کیلیے جا رہی تھی یوں لگا کھنڈر میں جا رہی ہوں، پنجاب کےعوام نے اپنا مینڈیٹ ان سے چھین کر نواز شریف کے حوالے کیا، پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ہیں اس کو جتنا بھی روک لیں وہی وزیراعلیٰ رہے گا، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ہیں اور وہی رہیں گے، اب فیصلے تمہاری نہیں حکومت کی مرضی سے ہوں گے، آپ نےپارلیمنٹ پر حملہ کیا، وزیراعظم ہاؤس کے دروازے پر پہنچے، آپ نے گندے کپڑے دھو کر سپریم کورٹ کے باہر ڈالے، عمران خان ملک میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے یہ ہم نہیں ہونے دیں گے۔