لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پرحمزہ شہبازپرایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواستوں پر سماعت کی ،عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر پنجاب حکومت کو بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا، پرویز الٰہی اورپی ایس ٹو گورنرکو بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
حمزہ شہبازکے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلیے عدالت سے مہلت کی استدعا کی جسے منظورکرتے ہوئے عدالت نے 30 مئی تک حمزہ شہباز کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔