عمران خان نے شہباز گل پرتشدد کیخلاف ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے
عمران خان نے شہباز گل پرتشدد کیخلاف ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے

تحریک انصاف نے کراچی میں نمائش چورنگی پردھرنا ختم کردیا

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کےاعلان کے بعد کراچی میں نمائش چورنگی پربھی دیا گیا دھرنا 14 گھنٹوں بعد ختم ہو گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کال پر مظاہرین کی بڑی تعداد احتجاجی دھرنے میں شریک تھی۔ دھرنے کے شرکا کو بڑی سکرین پر عمران خان کا خطاب لائیو دکھایا گیا، اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے اعلان کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد شرکا پر امن طور پر منتشر ہوگئے اور نمائش چورنگی کو ٹریفک کیلیےکھول دیا گیا۔

رات گئے دھرنے میں مقامی قیادت علی زیدی،شہزاد قریشی اور خرم شیر زمان نے شرکت کی۔ خداداد چورنگی، گرومندر، تاج کمپلیکس کے قریب پولیس ناکے لگا کر موجود تھی۔