مطلوبہ حمایت حاسل نہ ہونے پرتحریک عدم اعتماد  پیش نہیں ہو سکتی۔فائل فوٹو
مطلوبہ حمایت حاسل نہ ہونے پرتحریک عدم اعتماد  پیش نہیں ہو سکتی۔فائل فوٹو

عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف مطلوبہ اکثریت نہ ہونے کے باعث تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک عدم اعتماد کیلیے 13 ارکان کی حمایت درکار تھی جبکہ 11 افراد نے تحریک عدم اعتماد کیلیے قرارداد کی حمایت کی ۔ سردار بابرموسیٰ خیل نے کہا کہ مطلوبہ حمایت حاسل نہ ہونے پرتحریک عدم اعتماد  پیش نہیں ہو سکتی ۔تحریک عدم اعتماد کےمعاملے پر سردار یار محمد رند اور اسد بلوچ کے درمیان  تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے قبل سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما جام کمال نے کہا کہ  ہم وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے جا رہے ہیں جس کیلیے پی ڈی ایم نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

دوست  محمد رند کے ہمراہ  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ہمارے ذاتی مفاد کیلئے نہیں ہے ، ہمارا موقف ہے کہ بلوچستان کی بہتری کیلیے اقدامات ہونے چاہئے ، شہباز شریف ، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے بات ہوئی ہے ، ہمارے نمبرز پہلے دن سے پورے نہیں ہیں، پی ڈی ایم ساتھ نہیں آتی تو ہم اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھیں گے ،عمران خان سے ذاتی تعلقات خراب نہیں ،عمران خان کے دور میں ایک حکومت گئی اور ایک آئی ۔