صابر شاکر نےاے آر وائے کو خدا حافظ کہہ دیا

سلمان اقبال کو اپنااستعفی بھجوادیاہے،اس ادارے کیساتھ 17 سال وابستہ رہا۔

               
May 27, 2022 · قومی
مرناجینامادروطن کیلیےہےپھرملیں گےدوستو! پاکستان،پاک فوج کےسپاہی شہدا کوسلام۔فائل فوٹو

مرناجینامادروطن کیلیےہےپھرملیں گےدوستو! پاکستان،پاک فوج کےسپاہی شہدا کوسلام۔فائل فوٹو

اسلام آباد:سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے سے استعفیٰ دیدیا اوراپنا 17 سالہ ناطہ توڑنے کا فیصلہ کیا۔

مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹرپرصابر شاکر نے لکھا کہ”میں نےاپنےباس سلمان اقبال کواپنااستعفی بھجوادیاہے، ARYسےبہت پیارکرتاہوں،شدیدخواہش ہے چینل کے ہزاروں کاسٹاف پھلےپھولے اور میری وجہ سےان پر معمولی سابھی حرف نہ آئے،اس ادارے کیساتھ 17 سال وابستہ رہا” ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ “حاکمیت صرف اللہ کی ہے، مرناجینامادروطن کیلیےہےپھرملیں گےدوستو! پاکستان،پاک فوج کےسپاہی شہدا کوسلام”۔