چیئرمین نیب کی تقرری کیلیے مشاورت کا آغاز

اسلام آباد:حکومت نے چیئرمین نیب کی تقرری کیلیے مشاورت کا آغازکردیاہے ، ریٹائرڈ ججزکی بجائے ریٹائرڈ بیوروکریٹس کو ذمے داری دینے پرغورکیا جارہاہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع سے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات ہوئی ،ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے چیئرمین نیب کیلئے مختلف ناموں پرغورکیا، ابتدائی طورپرتین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد،سابق چیئرمین نیب قمرالزماں اورسابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے نام پرغورکیا جارہا ہے۔

وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکا ان ناموں پراتحادیوں سے مشاورت پراتفاق کیا گیا ،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ 2جون سے پہلے چیئرمین نیب کا تقرر کرلیں گے، ابھی نام فائنل نہیں تاہم سب عزت دار لوگ ہیں۔