میزبان ٹیم کی جانب سے ندا ڈار،کائنات امتیاز اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔فائل فوٹو
میزبان ٹیم کی جانب سے ندا ڈار،کائنات امتیاز اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔فائل فوٹو

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے لنکا ڈھا دی

کراچی:پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکن ویمنز کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست دی۔سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کے 108 رنز کا ہدف پاکستان ویمنز نے آخری گیند پر حاصل کیا۔میزبان ٹیم کی جانب سے ندا ڈار،کائنات امتیاز اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ منیبہ علی 25 رنز بناکر نمایاں رہیں، عالیہ ریاض نے 17 رنز بنائے اور کپتان بسمہ معروف نے ناٹ آؤٹ 15 رنزاسکور کیے۔

کپتان بسمہ معروف کو پلیئر آف دی میچ اور طوبیٰ حسن کو سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔