پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر
الیکشن کمیشن تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی درخواستوں پر جمعرات 2 جون کو سماعت کریگا۔
May 31, 2022 · قومی
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
الیکشن کمیشن تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی درخواستوں پر جمعرات 2 جون کو سماعت کریگا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی الیکشن کمیشن میں سماعت کرے گا۔سماعت کیلیے پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 3 خواتین، 2 اقلیتی نشستیں انہیں دینے کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے بعد پارٹی پوزیشن کے تحت نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا ہے۔