انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمزید 60پیسے کی کمی

کراچی:زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی اتارچڑھاؤ کے باوجود ڈالرتنزلی سے دوچار رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 199روپے سے بھی نیچے آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبارکے آغازپرڈالرکی پیش قدمی جاری رہی جس سے ایک موقع پرڈالرکی قدربڑھ کر 199.35 روپے کی سطح پرآگئی تھی لیکن مارکیٹ میں ڈالرکی قدرآنے والے دنوں میں 190روپے کی سطح پرآنے کی افواہوں سے ڈالرکی ڈیمانڈ گھٹی۔

اس سے کاروبارکے اختتام پرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمزید 60پیسے کی کمی سے 198.46روپے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر10پیسے کی کمی سے 198.30روپے کی سطح پربند ہوئی۔