بیورو کریٹ علی گل کرد کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 7سال قید

کوئٹہ احتساب عدالت نے حاضر سروس بیورو کریٹ علی گل کرد کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 7سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق حاضر سروس بیوروکریٹ علی گل کرپرناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام تھا،احتساب عدالت نے بد عنوانی ثابت ہونے پر63کروڑ روپے جرمانے کا بھی حکم دیدیا،کیس میں نامزد بے نامی دار کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ علی گل کرد فش ہاربرکے ایم ڈی کے طورپرتعینات تھے،جرم ثابت ہونے پران کی اربوں روپے کی جائیداد بھی بحق سرکار ضبط کرلی گئی ،علی گل کرد کو نیب حکام نے گرفتارکرکے جیل منتقل کردیا۔