اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کو فسادی جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ اجا سکتا ، فسادی مارچ کو کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے ، شرپسندعناصرکوسختی سے کچلا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اجلاس ہو ا، وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائےگا۔ اجلاس میں وفاقی پولیس اورفرنٹیئرکانسٹیبلری (ایف سی) کی آپریشنل استعدادکاربڑھانےکامعاملہ بھی زیرغورآیا ،اجلاس میں وفاقی پولیس کی تنخواہیں اورالاؤنسزپنجاب پولیس کےمساوی کرنےکافیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس میں پولیس شہداپیکج کےایک ارب کےبقایاجات فی الفوراداکرنے،ایف سی کی تنخواہیں،الاؤنسزخیبرپختونخوا پولیس کےمساوی کرنے اورایف سی کوپولیس کی معاونت کیلیےاستعمال کرنےکافیصلہ کیا یگا۔
اجلاس میں اسلام آبادسیف سٹی کو جدید ترین بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اسلام آبادمیں کیمروں کی کوریج کو 100 فیصدکرنےکافیصلہ بھی کیا گیا۔