عازمین حج کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی جدید سہولیات کے ساتھ آباد ہو چکی ہے۔فائل فوٹو
عازمین حج کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی جدید سہولیات کے ساتھ آباد ہو چکی ہے۔فائل فوٹو

عازمین حج کیلیے اہم خبر۔منیٰ میں خیموں کی تقسیم کاکام مکمل

مکہ المکرمہ :سعودی عرب میں ایام حج کے موقع پر عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ منیٰ میں حج کمپنیوں کو خیمے الاٹ کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت کے صدر دفتر ریاض میں نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط اور بڑے عہدیداروں کی موجودگی میں اہم اجتماع ہوا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ سب سے پہلے منیٰ ٹاورز کمپنیوں کو الاٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد دوسری اور تیسری کیٹگری کے خیموں کی تقسیم ہوئی ہے۔

نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ حج کے خواہشمندوں کی رجسٹریشن کا آغاز 10 دن کے اندر شروع ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ رجسٹریشن کے بعد درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گااوراس کے بعد حتمی نتائج کا اعلان ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امسال حج کے لیے مشاعرمقدسہ میں تیاریوں کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ وزارت اور اس کے ماتحت ادارے عازمین کو بہترین خدمات فراہم کریں گے۔