سپراسٹورمیں آگ بجھانے کے انتظامات تھے اورنہ ہی کہیں ہنگامی اخراج کا راستہ موجود تھا۔فائل فوٹو
سپراسٹورمیں آگ بجھانے کے انتظامات تھے اورنہ ہی کہیں ہنگامی اخراج کا راستہ موجود تھا۔فائل فوٹو

سپراسٹور میں لگی آگ پر24 گھنٹے بعد بھی قابو نہ جا سکا

کراچی:کراچی جیل چورنگی کے قریب سپراسٹور میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر21 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا،مسلسل آگ کی شدت کے باعث عمارت کی  دیواروں میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی ہیں۔

نجی ٹی وی  نے فائربریگیڈ حکام کے حوالے سے بتایا کہ سپراسٹورکے بیسمنٹ میں لگی آگ کو مختلف مقامات سے بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم بیسمنٹ میں جانے کا راستہ نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔سینئر فائرآفیسرعارف منصوری کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ میں لگی آگ پر80 فیصد قابو پا لیا گیا ہے تاہم دھویں کی وجہ سے رضا کاروں کو اندر جانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں

عارف منصوری کا کہنا ہے کہ سپراسٹورمیں آگ بجھانے کے انتظامات تھے اورنہ ہی کہیں ہنگامی اخراج کا راستہ موجود تھا،تاہم امید ہے اگلے 6 گھنٹوں میں آگ پرمکمل قابو پالیں گے۔مسلسل آگ کی وجہ سے متاثرہ عمارت کی دیواروں میں دراڑیں بھی پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں جیل چورنگی کے قریب واقع سپراسٹورکی بیسمنٹ میں بنے گودام میں لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پورے سٹور میں پھیل گئی تھی۔