اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو کام سے روک دیا تھا۔فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو کام سے روک دیا تھا۔فائل فوٹو

حنیف عباسی نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد:حنیف عباسی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، استعفے کی کاپی وزیر اعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حنیف عباسی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کر سکتاہوں ۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کو بطور معاون خصوصی کام کرنے سے روکنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائرکی تھی جس پراسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو کام سے روک دیا تھا۔