وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کا دورہ

وزیراعظم کاکفایت شعاری کیلیے سخت اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کیلیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی  کابینہ کے ارکان اورسرکاری افسران کو فری پیٹرول میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کفایت شعاری کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے ،کابینہ میں کمی اور کابینہ کے اراکین کو فری پٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کا ملک میں معاشی ایمر جنسی لگانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف خود معاشی ایمرجنسی سے متعلق اقدامات کا اعلان کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو پٹرول کے علاوہ بھی غیر ضروری اخراجات کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے،سرکاری سطح پرمفت پٹرول میں 30سے 40فیصد تک کٹوتی کی تجویز بھجوائی گئی ہے ۔

اسی طرح صوبوں میں بھی صوبائی وزرا،مشروںاور سرکاری افسران کے پٹرول کوٹہ میں40فیصد کٹوتی کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طورپر60 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔