دلہا امجد بارات لے کر جب اپنے ماموں محمد شفیع کے گھر پہنچا جہاں رات گزارنے کے بعد دلہن کے گھر جانا تھا۔فائل فوٹو
دلہا امجد بارات لے کر جب اپنے ماموں محمد شفیع کے گھر پہنچا جہاں رات گزارنے کے بعد دلہن کے گھر جانا تھا۔فائل فوٹو

دلہے کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نذر آتش کردی

مظفرآباد:آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹہ میں بارات کے ساتھ آئی دلہے کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نذر آتش کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق دلہا امجد بارات لے کر جب اپنے ماموں محمد شفیع کے گھر پہنچا جہاں رات گزارنے کے بعد دلہن کے گھر جانا تھا لیکن وہاں نامعلوم افراد نے دلہے کی گاڑی ہی جلا ڈالی۔سفر لمبا ہونے کے سبب باراتیوں نے دلہے کے چچا کے گھر رکنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ گاڑی بھی کرائے کی تھی۔

گاڑی کے مالک کو جب واقعے کا پتا چلا تو وہ بھی موقع پر پہنچ گیا اوراس نے دلہا  کے خلاف پولیس چوکی خورشید آباد درخواست دیدی ہے۔