غلط معلومات سے مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو
غلط معلومات سے مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو

پٹرول کی قیمت 260 روپے فی لٹر ہونے کی پیشگوئی

اسلام آباد: پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے فی لٹر ہونے کی پیش گوئی کردی گئی ۔

ایک انٹرویو میں ماہر معاشیات ڈاکٹراشفاق حسن نے کہا کہ ابھی ایک یا 2 بوسٹر اور لگنے ہیں اور پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے تک ہوجائے گی ، جب حکومت بدلتی ہے ہمیں آئی ایم ایف ، آئی ایم ایف کھیلنا پڑتا ہے ، مشرف گئے اورزرداری آئے تو آئی ایم ایف چلے گئے ، عمران خان آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتے تھے تو عمران خان پر دبائو ڈال کرآئی ایم ایف کے پاس لے جایا گیا ، حالات ایسے پیدا کیے جاتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جایا جائے ، ستمبرتک دیکھیے گا کیسے حالات ہوں گے اور کیا ہوگا ۔