تینوں واقعات میں تین تین افراد ہلاک ہوئے۔فائل فوٹو
تینوں واقعات میں تین تین افراد ہلاک ہوئے۔فائل فوٹو

امریکامیں فائرنگ کے3 واقعات۔9 افراد ہلاک

واشنگٹن:امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فائرنگ کے3 واقعات میں 9 افراد ہلاک اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہروں فلاڈیلفیا، چٹانوگا اورسگینؤ میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں مجموعی طورپر9 افراد ہلاک اور24 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک مصروف شاہراہ کے پُرہجوم مقام پراندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس میں 3 افراد ہلاک اور11 زخمی ہوئے۔

اس کے چند گھنٹوں بعد ہی ریاست تینیسی کے شہر چٹانوگا میں ایک نائٹ کلب میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا تیسرا واقعہ ریاست مشی گن کے شہر سگنیئو میں پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔