تفصیلی فیصلہ اورنوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔فائل فوٹو
تفصیلی فیصلہ اورنوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔فائل فوٹو

30 جون تک لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دو گھنٹے تک لانے کا اعلان

وفاقی حکومت نے بجلی کی  لوڈ شیڈنگ میں بتدریج کمی کرتے ہوئے 30 جون تک  دورانیہ دو گھنٹے تک لانے کا اعلان کیا ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ،  ملک کو غیر معمولی ہیٹ ویو کا سامنا ہے ، اس وقت بجلی کی طلب 28 ہزار 400 میگاواٹ ہے ، بجلی کی سپلائی اور طلب میں  چار ہزار 600 میگاواٹ کا فرق ہے ،لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلیے تجاویز سامنے آئی ہیں، 6 سے 15 جون تک لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تین گھنٹے کیا گیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ 16 سے 24 جون کے اندر ساہیوال کے کول پراجیکٹ کی  بجلی شامل کر کے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید کم کر دیا جائے گا جبکہ 25 سے  29 جون میں کراچی کے کے ٹو پراجیکٹ سے بجلی کو سسٹم میں شامل کیا جائے گا، 30 جون کو بن قاسم سے 600 میگاواٹ  بجلی  کو سسٹم میں  شامل کر کے   لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو دو گھنٹے تک لایا جائے گا۔