شوکت ترین نے تیمورجھگڑا کو  کال کرکےکہا تھا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے کا کہہ دیں۔فائل فوٹو
شوکت ترین نے تیمورجھگڑا کو  کال کرکےکہا تھا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے کا کہہ دیں۔فائل فوٹو

مقتدرحلقوں نے مجھے بلایا تھا۔شوکت ترین

اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مقتدر حلقوں نے مجھے اجلاس میں بلایا تھا اس موقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے،مجھے کہا گیا کہ حکومت کیساتھ تعاون کریں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ مقتدر حلقوں نے آئی ایم ایف پروگرام  میں حکومت سے مل کربات کرنے کا کہا تاہم "میں نےصاف انکارکردیا،میں نے کہا کہ انہوں نے ہماری حکومت گرائی جس کی ضرورت نہیں ہاں اگرعبوری حکومت لائیں تو تعاون کے لیے تیار ہوں”۔

شوکت ترین کےمطابق میٹنگ کچھ ہفتے قبل ہوئی تھی آئندہ میٹنگ کی کوئی اطلاع نہیں‌ اورجو میں‌ نے جواب دیا مجھے نہیں لگتا مجھ سے دوبارہ رابطہ کریں گے ۔