گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیاگیا ہے۔فائل فوٹو
گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیاگیا ہے۔فائل فوٹو

حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوررکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ عدالت پہلےہی ایک مقدمےمیں حفاظتی ضمانت دےچکی ہے، حلیم عادل شیخ کو 3 ہفتےکی حفاظتی ضمانت دی تھی، حفاظتی ضمانت کےدوران ان کومتعلقہ عدالت میں پیش ہوناتھا، یہ عدالت سندھ ہائیکورٹ کےدائرہ اختیارمیں نہیں جاسکتی، درخواست گزارکوسندھ ہائیکورٹ سےرجوع کرناچاہیے۔

حلیم عادل شیخ کی جانب سے عدالت میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سندھ حکومت جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرنا چاہتی ہے ۔