فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو5 وکٹوں سے شکست دیدی

ملتان: پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 306 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 4 گیندیں قبل پورا کرلیا، بابراعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کپتان بابراعظم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور جوزف کی گیند پر میئرکو کیچ دے بیٹھے جب کہ بلے باز محمد رضوان ٹیم کے مجموعے میں 59 رنز کا اضافہ کرسکے اور آؤٹ ہوگئے۔

شاداب خان کا بلا نہ چل سکا اور وہ محض 6 رنزپرجوزف کا شکار بنے، 256 رنزپر4 وکٹیں کھونے کے بعد خوشدل شاہ بیٹنگ کیلیے آئے اورانہوں نے 23 گیندوں پر41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کو فتح دلادی، خوشدل شاہ نے 41 رنز جب کہ محمد نواز8 بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سسے قبل کالی آندھی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر جیت کیلئے شاہینوں کو 306 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس میں ویسٹ انڈین اوپنر شائے ہوپ کے 127 رنز بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، شاہین آفریدی نے 2 جب کہ نواز اورشاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔