ہمارے پاس ابھی تک وفاق کا جواب نہیں آیا اور اٹارنی جنرل بھی موجود نہیں۔فائل فوٹو
اٹارنی جنرل اورایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔فائل فوٹو

8ہفتے میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ اسکروٹنی مکمل ہو جائے گی۔الیکشن کمیشن

اسلام آباد:پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے سے روکنے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ 8ہفتوں میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ کی اسکروٹنی رپورٹ بھی مکمل ہو جائے گی ۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ دیگر جماعتوں کے کیسز بھی 2 ماہ میں مکمل کریں گے، کیاالیکشن کمیشن کایہ بیان درست ہے؟۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ 8 ہفتےمیں( ن) لیگ،پیپلزپارٹی کی اسکروٹنی رپورٹ مکمل ہوجائےگی۔

پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےصرف پی ٹی آئی کوٹارگٹ کیاہواہے، الیکشن کمیشن دیگرجماعتوں کےکیسزاس طرح نہیں چلارہا، 2018 سےان جماعتوں کیخلاف شکایات ہیں،ابھی سکروٹنی نہیں ہوئی۔

اکبر ایس بابر کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ پی ٹی آئی کےوکیل درست معلومات نہیں دےرہے۔ عدالت نے وکیل پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ اسکروٹنی کی ریکوائرمنٹ کہاں ہے؟۔