اسلام آباد:حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلیے بڑا ریلیف دیدیاگیا، وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اورپنشن بڑھانے کی منظوری دیدی ۔
وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ نے سرکاری ملازمین کا ایڈہاک الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
نجی تی وی کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ آج شام چار بجے پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل گھڑی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانا ضروری ہے ۔