ممبئی:بالی وڈ کے سپراسٹاراوردبنگ خان، سلمان خان پرقاتلانہ حملے کی سازش ناکام، حملہ آورگھرتک پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شارپ شوٹر سلمان خان کو ان کے گھرکے باہر قتل کرنے کے لیے کچھ ہی فاصلے پر موجود تھا، تاہم اداکار کو مبینہ طور پر مخبری وجہ سے بچا لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل سے منسلک لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بھیجے گئے بندے نے ہاکی کیس میں گن چھپا رکھی تھی۔